Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹی20 ورلڈ کپ فائنل: انڈیا اور جنوبی افریقہ کا میچ بھی بارش سے متاثر ہو سکتا ہے؟

ایکو ویدر کے مطابق صبح چار بجے اور نو بجے کے درمیان بارش کا تقریباً 50 فیصد امکان ہے (فوٹو: اے ایف پی)
ٹی20 ورلڈ کپ میں انڈیا اور انگلینڈ کا سیمی فائنل بارش سے متاثر ہوا اور اب بھی کرکٹ شائقین جاننا چاہتے ہیں فائنل کے دوران موسم کیسا رہے گا؟
ایکو ویدر کے مطابق میچ کے دوران بارش کا امکان ہے، اس لیے میچ میں رکاوٹ کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
صبح چار بجے اور نو بجے کے درمیان بارش کا تقریباً 50 فیصد امکان ہے، لیکن صبح 10 بجے (ٹاس کے وقت) اور دوپہر ایک بجے کے درمیان بارش کا امکان تقریباً 30 تک ہو جائے گا۔ اس کے بعد یہ دوبارہ بڑھ کر تقریباً 50 فیصد ہو جائے گا۔
میچ کو مکمل کرنے کے لیے سنیچر کو 190 منٹ کا اضافی وقت دیا جائے گا۔ فاتح قرار دینے کے لیے دونوں ٹیموں کو کم از کم 10 اوورز کے لیے بیٹنگ کرنی ہوگی۔
کیا کوئی ریزرو ڈے ہے؟
اگر سنیچر کو اضافی وقت کے ساتھ بھی کم از کم 10 اوورز کا میچ نہ ہو سکا تو فائنل کا ایک ریزرو دن ہوگا اور اتوار کو کھیلا جائے گا۔ کھیل اگر پہلے سے جاری ہے تو اتوار کو وہیں سے شروع ہو جائے گا جہاں سے سنیچر کو ختم ہوا تھا، دوبارہ سے شروع نہیں ہوگا۔
میچ ڈے کی طرح ریزرو ڈے پر کھیل کا شیڈول مقامی وقت کے مطابق صبح ساڑھے 10 بجے ہے۔ اتوار کے لیے بھی بارش کی کچھ پیش گوئیاں ہیں، حالانکہ میچ کے اوقات کے لیے پیش گوئی نسبتاً بہتر ہے (بارش کا تقریباً 20 فیصد امکان) جو کہ رات بھر اور بعد میں دن میں متوقع ہے۔
اگر ریزرو ڈے کے بعد بھی نتیجہ نہ نکل سکے تو کیا ہوگا؟
اگر موسم ریزرو ڈے پر بھی میچ کو مکمل ہونے سے روکتا ہے تو دونوں ٹیموں کو مشترکہ فاتح قرار دیا جائے گا۔

شیئر: