Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہ سلمان اور ولی عہد محمد بن سلمان کا مراکش کے شاہ ششم محمد سے اظہار تعزیت

سعودی عرب کے شاہ سلمان اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے مراکش کے شاہ محمد ششم کو ان کی والدہ کے انتقال پر تعزیتی پیغامات ارسال کیے ہیں۔
خبر رساں ادارے ایس پی اے کے مطابق شاہ سلمان نے مراکش کے شاہ محمد ششم کو اپنے پیغام میں شہزادی للا لطیفہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے ایک علیحدہ پیغام میں شاہ محمد ششم کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا۔

شیئر: