Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی قیادت کا شارجہ کے حکمران سے اظہار تعزیت

دونوں رہنماؤں نے الگ الگ تعزیتی پیغامات ارسال کیے ہیں۔ (فوٹو سبق)
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے  شارجہ کے حکمران شیخ ڈاکٹر سلطان بن محمد القاسمی کو الگ الگ تعزیتی پیغامات ارسال کیے ہیں۔
سرکاری خبررساں ادارے ’ایس پی اے‘ کے مطابق خادم حرمین شریفین شاہ سلمان نے اپنے پیغام میں شارجہ کے حکمران سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ’ہمیں شیخہ نورہ بنت سعید بن حمد القاسمی کے انتقال کی خبر موصول ہوئی اس پر بے حد دکھ ہوا۔ دکھ کی اس گھڑی میں ہماری جانب سے تعزیت قبول کریں‘۔
دریں اثنا سعودی ولی عہد  شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز نے بھی اپنی جانب سے شارجہ کے حکمران کے نام تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ ’شیخہ نورہ بنت سعید بن حمد القاسمی کے انتقال پرملال پر انتہائی دکھ ہے۔ ان کے لیے رحمت و مغفرت اور بلندی درجات کی دعا کرتے ہیں‘۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: