Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت میں گیس سیلنڈر ری فلنگ کی قیمت میں اضافہ، نئے نرخ کیا ہیں؟

گیس سیلنڈر کی قیمت کے حوالے سے ہر سال نظر ثانی کی جاتی ہے (فوٹو: اخبار 24)
سعودی نیشنل گیس اینڈ مینو فیکچرنگ کمپنی (غازکو) نے اتوار گیس سیلنڈر ری فلنگ کی قیمت دو ریال بڑھا کر 21.85 کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ویلیو ایڈڈ ٹیکس شامل ہے۔
تاہم اس میں ڈسٹری بیوشن سٹیشنوں سے سیلز آوٹ لیٹس تک ٹرانسپورٹیشن فیس شامل نہیں ہے۔
یہ فیصلہ آرامکو کی جانب سے مقامی مارکیٹ میں مائع پٹرولیم گیس کی قیمتوں میں 9.5 فیصد اضافے کے بعد کیا گیا ہے۔
اس سے قبل گیس سیلنڈر کی قیمت 19.85 ریال تھی جو اس سال سے زیادہ عرصے سے لاگو تھی۔ اس میں ویلیو ایڈڈ ٹیکس شامل تھا۔
یاد رہے کہ غازکو گیس سیلنڈر کی قیمت کے حوالے سے ہر سال نظر ثانی کرتی ہے۔ 

شیئر: