گیس سیلنڈروں میں کسی قسم کی تبدیلی سے خبردار
اداروں کو سیل اورلائسنس منسوخ کردیا جاتا ہے۔ (فوٹو العربیہ نیٹ)
سعودی سٹینڈرڈز اینڈ میٹرولوجی اتھارٹی نے گیس سیلنڈروں میں کسی قسم کی تبدیلی سے خبردار کیا ہے۔
العربیہ نیٹ کے مطابق سعودی سٹینڈرڈز اینڈ میٹرولوجی اتھارٹی نےایکس (ٹوئٹر) اکاؤنٹ پر کہا کہ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو کلپ جس میں گاڑی میں رکھے سیلنڈر پھٹنے کے مناظر ہیں۔ دراصل یہ آگ بجھانے والا ری سائیکل سیلنڈر تھا۔
اتھارٹی نے ری سائیکل یا کسی تبدیلی سے خبردار کیا کیونکہ یہ پروڈکٹ ٹائم بم کی طرح ہے،کیونکہ اس کےاندر وینٹیلیشن کے سوراخ ہیں کو شعلے کو بھڑکاتے ہیں۔
سعودی سٹینڈرڈز اتھارٹی نے کہا کہ گیس کی مصنوعات پر ایک خاص معیار کا نشان ضروری ہے جو سیلنڈر مختلف طریقے سے تبدیل کیا جاتا ہے اس پر کوئی معیار کا نشان نہیں ہوتا اور زنگ لگنے کا بھی خطرہ ہوتا ہے۔
وزارت نگراں دوروں کے ذریعے خلاف ورزیوں کا جائزہ لیتی ہے اور موقع پر کارروائی کرتی ہے۔
اگر وزارت کو پھر بھی خلاف ورزی کی رپورٹ ملے تو ان اداروں کو سیل اورلائسنس منسوخ کردیا جاتا ہے۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں