سعودی اکیڈمی کے تحت انڈیا میں عربی زبان کے مہینے کا آغاز
یہ اقدام سعودی وژن 2030 کے اہداف کے حصول میں سے ایک ہے (فائل: فوٹو)
سعودی عرب کی کنگ سلمان گلوبل اکیڈمی فارعربی لینگویج نے انڈیا میں عربی زبان کے مہینے کا آغاز کیا ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق یہ پروگرام دہلی اور کیرالہ میں 26 جولائی تک جاری رہے گا۔
اس میں ایسی سرگرمیاں شامل ہیں جن کا مقصد انڈیا میں عربی زبان کے تعلیمی نصاب کو تیار کرنا، اساتذہ کی کارکردگی کو بہتر بنانا، مثبت امیج اور زبان کو فروغ دینا ہے۔
یہ اقدام سعودی وژن 2030 کے اہداف کے حصول میں سے ایک ہیومین کیپیبلٹی ڈیولپمنٹ پروگرام کے مقاصد کے مطابق اس شعبے میں مملکت کی کوششوں کو اجاگر کرے گا۔
سیکریٹری جنرل عبداللہ بن صالح الوشمی نے کہا کہ ’اکیڈمی نے اپنی حکمت عملی اور سعودی وزارت ثقافت شہزادہ بدر بن عبداللہ بن فرحان کی ہدایات کے مطابق عربی زبان کو مقامی اور عالمی سطح پر فروغ دینے کے لیے متعدد اقدامات کیے ہیں یہ پروگرام ان میں سے ایک تھا‘۔
’اس سےعربی زبان سکھانے، عربی زبان اور اس کے علوم کو دنیا بھر میں لے جانے کے لیے مملکت کی کوششوں کو اجاگرکرنے،اساتذہ کی تربیت پر براہ راست کام کرنےاور ان کی قابلیت میں اضافے کی امید کی گئی تھی‘۔