Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فلائی ناس کے کیبن کریو کےلیے سائن لینگویج کا تربیتی پرگرام

قوت سماعت سے محروم افراد سے بات چیت کرنے کے قابل بنانا ہے (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی فضائی کمپنی فلائی ناس نے مملکت میں سعودی ایسوسی ایشن فار ہیرنگ امپیرمنٹ کے تعاون سے اپنی نوعیت کا پہلا پروگرام شروع کیا ہے جس کا مقصد ایئر لائن کیبن کریو کو سائن لینگویج کی تربیت دینا ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے  مطابق یہ سے پروگرام معاشرے پر مثبت اثرات مرتب کرنے والے پائیدار اقدامات کو اپنانے کے لیے فلائی ناس کی عزم کی عکاسی کرتا ہے۔
اس پروگرام کا مقصد فلائی ناس کے کیبن کریو کو ان مسافروں کے ساتھ  موثر طریقے سے بات چیت کرنے کے قابل بنانا ہے جو قوت سماعت سے محروم ہیں۔


تربیتی پروگرام میں اشاروں کی زبان میں مہارت پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔(فوٹو: ایس پی اے)

تربیتی پروگرام میں اشاروں کی زبان میں مہارت پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔
تربیت میں مسافروں کے ساتھ بات چیت کے مختلف مراحل شامل ہیں۔ طیارے میں خوش آمدید کہنےِ بورڈنگ کے طریقہ کار، پرواز کے دوران سروس، حفاظتی اقدامات شامل ہیں۔
یہ تربیت بہترین سفری تجربہ فراہم کرنے کے لیے ایئر لائن کے کیبن کریو کے جذبے کو بڑھاتی ہے۔
فلائی ناس نے اس سے قبل بھی اسی طرح کے اقدامات نافذ کیے ہیں جن میں آٹزم کے شکار مسافروں کے ساتھ بات چیت کے لیے گراؤنڈ سروس کے عملے اور ایئر لائن کیبن کریو کی تربیت شامل ہے۔

شیئر: