Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

داخلی سیاحت کا فروغ، فلائی ناس کا تین مقامات کےلیے پروازوں کی نشستوں میں اضافہ

پروازیں ریاض، جدہ، دمام اور مدینہ منورہ سے روانہ ہورہی ہیں۔ (فوٹو سبق)
سعودی عرب اور مشرق وسطی کی لو کاسٹ ایئرلائن ’فلائی ناس’ نے طائف، ابہا اور الباحہ کے لیے پروازوں میں نشستوں کی تعداد میں اضافے کا اعلان کیا ہے۔
یہ اضافہ عید الاضحی اور موسم گرما کی تعطیلات کے لیے کیا گیا ہے۔
سبق ویب کے مطابق داخلی پروازوں کے لیے نشستوں کی گنجائش 4 لاکھ 80 ہزار سے زیادہ کردی گئی جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 21 فیصد زیادہ ہے۔
فلائی ناس کا کہنا ہے 90 دن کے دوران روزانہ اوسطا 30 پروازیں چلائی جائیں گی جس کا مقصد ملکی سیاحت کو بڑھانا ہے۔
فلائی ناس کے سی ای او اور مینجنگ ڈائریکٹر بندر المھنا نے کہا  موسم گرما میں ڈومیسٹک مقامات کے لیے نشستوں میں اضافہ فلائی ناس کے عزم کو ظاہر کرتا ہے۔
نشستوں میں اضافہ مسافروں کی ترجیحات اور موسم گرما کے دوران داخلی مقامات کے لیے پروازوں کی بڑھتی طلب کے پیش نظر کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ طائف، ابھا اور الباحہ کے لیے براہ راست پروازیں ریاض، جدہ، دمام اور مدینہ منورہ کے آپریشن سینٹر سے چلائی جا رہی ہیں۔ ان مقامات کے لیے نشستوں میں اضافہ یکم جون سے کردیا گیا۔
یاد رہے کہ رواں سال 2024 کا موسم گرما 31 اگست تک ہے۔
علاوہ ازیں فلائی ناس کو گزشتہ ہفتے 52 واں A320neo طیارہ مل چکا۔ یہ ماحول دوست اور ایندھن کی بچت کرنے والے طیارہ ہے۔

 

واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: