Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہ سلمان مرکز اور اقوام متحدہ کے درمیان یمن میں امدای منصوبوں پر بات چیت

اقوام متحدہ کے اہلکار نے یمن میں امداد کے حوالے سے مملکت کے کردار کی تعریف کی( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب کے شاہ سلمان مرکز برائے امداد اور انسانی خدمات کے شعبہ شراکت داری اور بین الاقوامی تعلقات کی ڈائریکٹر ڈاکٹر حنا عمر نے یمن میں اقوام متحدہ کے دفتر برائے انسانی ہمدردی امور کے ڈائریکٹر مارکوس ورنے سے ملاقات کی۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ملاقات کے دوران یمن میں جاری امدادی منصوبوں کا جائزہ لیا گیا۔
اقوام متحدہ کے دفتر کے ڈائریکٹر نےعرب دنیا اور دنیا بھر میں کمزور طبقات کی مدد کرنے کے حوالے سے مملکت کے کردارکی تعریف کی۔
یاد رہے کہ اس سے قبل یمن کی تعمیر و ترقی کے سعودی پروگرام اور اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام یو این ڈی پی نے مشترکہ تعاون کی مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیےتھے۔
مفاہمتی یادداشت کے تحت مشترکہ ترقیاتی اقدامات اور منصوبے نافذ کیے جائیں گے اور اپنے دائرے میں تجربات کا تبادلہ کریں گے۔ یمن میں ادارہ جاتی صلاحیت بڑھانے کی کوشش کی جائے گی۔  
واضح رہے یمن کی تعمیر و ترقی کا سعودی پروگرام 8 اہم سیکٹرز میں 229 سے زیادہ ترقیاتی منصوبے نافذ کرچکا ہے۔

شیئر: