Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہ سلمان مرکز کی چاڈ، سوڈان اور یمن میں امدادی سرگرمیاں

یہ امداد سعودی عرب کے امدادی اور انسانی ہمدردی منصوبوں کا حصہ ہے ( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب کے شاہ سلمان مرکز برائے امداد وانسانی خدمات نے جمہوریہ چاڈ میں ایک ہزار فوڈ باسکٹس تقسیم کی ہیں۔
ایس پی اے کے مطابق اس سے 6 ہزار افراد نے فائدہ اٹھایا۔ یہ امداد 2024 کےلیے چاڈ میں فوڈ سکیورٹی سپورٹ پروگرام کا حصہ ہے۔
شاہ سلمان مرکز نے سوڈان کی ریاست وائٹ نیل میں بے گھر اور ضرورت مند خاندانوں میں 530 شیلٹرز تقسیم کیے جس سے 3 ہزار سے زیادہ افراد مستفید ہوئے۔
یہ امداد سعودی عرب کے امدادی اور انسانی ہمدردی منصوبوں میں سے ایک ہے جس کا مقصد انسانی بحران کے دوران سوڈانی عوام کی مدد کرنا ہے۔
سعودی امدادی ایجنسی نے یمن میں 2024 کےلیے خوراک کی تقسیم کے منصوبے کے تحت حجہ کے علاقے میں 5 ہزار 335 فوڈ باسکٹس تقسیم کی ہیں جس سے 37 ہزار 345 افراد مستفید ہوئے۔
یہ امداد یمن میں بے گھر اور انتہائی کمزور فیملیز کو بنیادی غذائی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے سعودی عرب کی کوششوں کا حصہ ہے۔

شیئر: