Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی وزیر دفاع کی ترکیہ کے صدر سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات مضبوط بنانے کا جائزہ

ترک حکومت اور عوام کےلیے ترقی اور خوشحالی کی خواہش کا اظہار کیا۔ (فوٹو: ایس پی اْے)
سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان نے منگل کو انقرہ میں ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوغان سے ملاقات کی ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق سعودی ولی عہد نے ترکیہ کے صدر کو سعودی قیادت کا تہنیتی پیغام پہنچایا۔
ترک حکومت اور عوام کےلیے ترقی اور خوشحالی کی خواہش کا اظہار کیا۔
ملاقات کے دوران دونوں برادر ملکوں کے درمیان دوطرفہ تعلقات، انہیں بڑھانے کے طریقوں کا جائزہ لیا گیا۔
علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال میں ہونے والی پیش رفت اور اس حوالے سے کی جانے والی کوششوں پر بھی تبالہ خیال کیا۔
اس موقع پر وزیر دفاع کے دفتر کے ڈائریکٹر جنرل ہشام بن عبدالعزیز بن سیف، ترکیہ کے وزیر دفاع یاسر گلر، چیئرمین آف ڈیفنس انڈسٹریل اتھارٹی اور دیگر حکام نے شرکت کی۔ 
سعودی وزیر دفاع نے آفیشل ایکس اکاونٹ پر لکھا ’قیادت کی ہدایت میں میں نے ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوغان سے ملاقات کی اور ان کا تہنیتی پیغام پہنچا کرخوشی ہوئی‘۔
’ہم نے دوطرفہ تعلقات کا جائزہ لیا اور انہیں مضبوط کرنے کے طریقے تلاش کیے۔ حالیہ علاقائی اور بین الااقوامی صورتحال پر بھی بات چیت کی‘۔

شیئر: