سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان منگل کو چین کے دورے پر بیجنگ پہنچ گئے۔ چینی ہم منصب ایڈمرل ڈونگ جون نے خیرمقدم کیا۔
شہزادہ خالد بن سلمان کےلیے استتقبالیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ دونوں ملکوں کے قومی ترانے بجائے گئے۔ سعودی وزیر دفاع نے گارڈ آف آنر کا معائنہ کیا۔
بعد ازاں دونوں وزرا نے وفود کی موجودگی میں سرکاری مذاکرات کیے۔ سعودی، چینی تعلقات اور سٹریٹجک دفاعی شراکت داری کے فریم ورک کے اندر انہیں مضبوط کرنے کے طریقوں کا جائزہ لیا گیا۔
Met with China's Minister of National Defense, Admiral Dong Jun. We explored ways to strengthen the Saudi-Chinese relations within the framework of our strategic defense partnership. We also discussed our coordination efforts to promote international peace and security. pic.twitter.com/WXXLkimmrJ
— Khalid bin Salman خالد بن سلمان (@kbsalsaud) June 25, 2024
بین الاقوامی امن وسلامتی کو برقرار رکھنے کے لیے مشترکہ ہم آہنگی کی کوششوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر سعودی چیف آف سٹانف لیفٹننٹ جنرل فیاض بن حامد الرویلی، چین میں سعودی سفیر عبدالرحمن احمد الحربی اور دیگر عہدیدار بھی موجود تھے۔
قبل ازیں سعودی وزیر دفاع نے سنٹرل ملٹری کمیشن کے وائس چیئرمین ژانگ یوشیا سے ملاقات کی۔
Upon the leadership's directive, I met with Vice Chairman of China's CMC, General Zhang Youxia, to review our strategic bilateral relations and explore ways to enhance our defense cooperation. We also discussed recent regional and international developments. pic.twitter.com/zOvSlxjycy
— Khalid bin Salman خالد بن سلمان (@kbsalsaud) June 25, 2024