Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی ولی عہد کا شاہ مراکش کو ٹیلی فون، والدہ کے انتقال پر تعزیت

سعودی قیادت نے شاہ مراکش کو تعزیتی پیغامات بھی روانہ کیے تھے ( فائل فوٹو: ایس پی اے)
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے منگل کو مراکش کے شاہ محمد ششم کو ٹیلی فون کیا ہے۔
شہزادہ محمد بن سلمان نے شاہ مراکش کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا۔ 
ایس پی اے کے مطابق شاہ مراکش نے اس پر ولی عہد کا شکریہ ادا کیا۔
قبل ازیں شاہ سلمان اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے مراکش کے شاہ محمد ششم کو ان کی والدہ کے انتقال پر تعزیتی پیغامات ارسال کیے تھے۔

شیئر: