Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہ سلمان اور ولی عہد کا امیر کویت سے اظہار تعزیت

شاہ سلمان اور ولی عہد نے الگ الگ تعزیتی پیغامات بھیجے ہیں (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے شیخہ سھیرہ کی وفات پر امیر کویت شیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق شاہ سلمان اور ولی عہد نے تعزیتی پیغامات روانہ کیے جبکہ سعودی ولی عہد نے اپنے کویتی ہم منصب کو بھی علیحدہ تعزیتی پیغام بھیجا۔
 سعودی قیادت نے کہا کہ ’شیخہ سھیرہ الاحمد الجابر الصباح کی وفات ہم آپ سے اور اہل خانہ سے تعزیت کرتے ہیں‘۔
شیخہ سھیرہ کا انتقال 79 برس کی عمر میں ہوا۔ وہ شیخ فہد الحمد المبارک الصباح کی بیوہ تھیں۔

 

شیئر: