سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان یورپی کونسل برائے خارجہ تعلقات کے سالانہ اجلاس میں شرکت کےلیے بدھ کو سپین پہنچے ہیں۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق سعودی وزیر خارجہ یورپی کونسل کی دعوت پر میڈرڈ اجلاس میں شرکت کرہے ہیں۔
شہزادہ فیصل بن فرحان یورہی کونسل کے ارکان کے ساتھ علاقائی اور بین الاقوامی خصوصا غزہ کی صورتحال اور اس حوالے سے کی جانے والی کوششوں پر تبادلہ خیال کریں گے۔