Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی وزیر خارجہ کی اسٹونیا کی وزیراعظم اور وزیر خارجہ سے ملاقات

شہزادہ فیصل بن فرحان نے سعودی قیادت کا تہنیتی پیغام پہنچایا۔(فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزیر خارجہ شہزدہ فیصل بن فرحان نے بدھ کو اسٹونیا کی وزیر اعظم کایا کالس سے دارالحکومت تالن میں ملاقات کی ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ملاقات میں شہزادہ فیصل بن فرحان نے سعودی قیادت کا تہنیتی پیغام پہنچایا۔
اسٹونیا کی حکومت اور عوام کی مزید ترقی اور خوشحالی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
دونوں ملکوں کے درمیان موجودہ تعاون کے پہلووں اور مختلف شعبوں میں اسے بڑھانے اور ترقی دینے کے طریقوں کے علاوہ علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال اور اس حوالے سے کوششوں کا جائزہ لیا گیا۔
قبل ازیں سعودی وزیر خارجہ نے اسٹونیا کے ہم منصب مارگس تسہکنا سے ملاقات کی۔
ملاقات میں کئی شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
دونوں ملکوں نے سیاسی مشاورت کے حوالے سے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے جس کا مقصد مشترکہ تعلقات کو وسیع تر افق پر لے جانا ہے۔

شیئر: