سعودی شوری کونسل میں ازبک پارلیمانی فرینڈ شپ کمیٹی کے ایک وفد نے تاشقند میں ازبک سینیٹ کی سربراہ سے ملاقات کی ہے۔
ازبکستان سینیٹ کی سربراہ تنزیلہ بائیو نے سرکاری دورے پر آنے والے سعودی شوری کے وفد کا خیرمقدم کیا۔
سعودی وفد کی سربراہی شوری کے رکن اور کمیٹی کے چیئرمین محمد بن عبدالعزیز الجربا کررہے تھے۔
ملاقات میں شوری کونسل اور ازبک سینیٹ کے درمیان پارلیمانی تعاون کے امکانات کا جائزہ اور تعلقات بڑھانے کے علاوہ دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر ازبکستان میں سعودی سفیر یوسف صالح العتیبی بھی موجود تھے۔