Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی نائب وزیر خارجہ سے سعودی اطالوی فرینڈ شپ کمیٹی کے وفد کی ملاقات

مختلف شعبوں میں تعلقات کو مضبوط بنانے کے طریقوں کا جائزہ لیا (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی نائب وزیر خارجہ انجینیئر ولید الخریجی سے منگل کو ریاض میں اطالوی، سعودی پارلیمانی فرینڈ شپ کمیٹی کے وفد نے ملاقات کی ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق سعودی اطالوی فرینڈ شپ کمیٹی کے چیئرمین مارکو اوسناٹو نے مختلف شعبوں میں تعلقات کو مضبوط بنانے کے طریقوں کا جائزہ لیا۔
 دونوں ملکوں کے درمیان پارلیمانی اور فرینڈ شپ کمیٹوں کے درمیان تعاون بڑھانے کی اہمیت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر سعودی عرب میں اٹلی کے سفیر روبرٹو کینٹون بھی موجود تھے۔

شیئر: