Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت میں سنیچر کو سونے کے نرخوں میں کتنا اضافہ ہوا ؟

ایک روز میں سونے کے نرخ میں 3 ریال فی گرام کا اضافہ ہوا(فوٹو، ایکس اکاونٹ)
سعودی عرب کی گولڈ مارکیٹ میں قیمتوں میں اضافہ کا سلسلے جاری ہے۔ سنیچر کو 24 قیراط ایک گرام سونے کے نرخ 288.36 ریال ریکارڈ کیے گئے۔
عاجل نیوز کے مطابق مملکت میں گزشتہ چند دنوں سے سونے کی قیمتوں میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔ گزشتہ روز 24 قیراط والے ایک گرام سونے کی قیمت 285.05 ریال تھی۔
قیمتوں میں اضافے کے بعد گولڈ مارکیٹ میں 22 قیراط ایک گرام  266.33  ریال میں فروخت کیا گیا جبکہ 21 قیراط کے نرخ فی گرام 252.32 ریال ریکارڈ کیے گئے۔
مارکیٹ میں 18 قیراط کے نرخ 216.27 ریال رہے جبکہ سب سے کم طلب والے 14 قیراط فی گرام کی قیمت 168.21 ریال رہی۔

شیئر: