مملکت میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ
گزشتہ ہفتے 24 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 280.54 ریال تھی(فوٹو، ایکس )
سعودی عرب کی گولڈ مارکیٹ میں منگل کے روز معمولی تیزی رجحان دیکھنے میں آیا۔
سونے کے نرخوں میں ہونے والے اضافے کے بعد 24 قیراط ایک گرام کی قیمت 280.90 ریال رہی۔
عاجل نیوز کے مطابق مملکت میں سونے کی قیمتوں میں گزشتہ چند روز سے اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔
مقامی گولڈ مارکیٹ میں 21 قیراط ایک گرام سونے کے نرخ منگل کے روز 246.04 ریال رہے۔
18 قیراط کے فی گرام کی قیمت 210.89 ریال رہی جبکہ 14 قیراط ایک گرام 164.49 ریال میں فروخت کیا گیا۔
گزشتہ ہفتے 21 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 246.47 ریال تھی جبکہ 24 قیراط ایک گرام کی سونا 280.54 ریال میں فروخت کیا گیا تھا۔