Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

 مدینہ کا پہاڑی علاقہ ’الفقرہ‘ گرمی میں سیاحوں کی توجہ کا مرکز

الفقرہ مدینہ سے 80 کلو میٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔ (فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب کے مدینہ ریجن میں ’الفقرہ‘ کا پہاڑی علاقہ موسم گرما میں اپنے ٹھنڈے موسم کی وجہ سے ان دنوں سیاحوں اور شہریوں کو اپنی جانب متوجہ کر رہا ہے اور یہ ایک مقبول سیاحتی مقام بن گیا ہے۔
ایس پی اے  کے مطابق اسے الفقرہ کا نام اس لیے دیا گیا ہے کہ یہ ریڑھ کی ہڈی سے مشابہت رکھتا ہے اور یہ ملحقہ پہاڑوں کا ایک سلسلہ ہے جو تقریبا سیدھی لائن میں ہے۔

حالیہ دنوں میں سیاح اور اطراف کے لوگ بڑی تعداد میں آنے لگے ہیں۔ (فوٹو ایس پی اے)

الفقرہ سطح سمندر سے تقریباً 1800 میٹر بلند ہے اور مدینہ سے یہ تقریباً 80 کلو میٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔ الفقرہ موسم گرما میں سرد اور معتدل آب و ہوا کے حوالے سے معروف ہے جبکہ سردیوں میں یہاں کا موسم انتہائی سرد رہتا ہے۔
الفقرہ کی خصوصیت اس کا موسم گرما میں کم درجہ حرارت ہے۔ مدینہ منورہ کے مقابلے میں تقریباً 15 سینٹی گریڈ کم ہے۔ ٹھنڈے ماحول نے اسے اہل مدینہ کے لیے ایک پرکشش مقام بنا دیا ہے۔ یہاں تفریحی سہولتوں میں اضافے سے سیاحوں کی آمدورفت بڑھی ہے۔

الفقرہ  شہد کی بہترین اقسام کے لیے بھی مشہور ہے۔ (فوٹو ایس پی اے)

الفقرہ اپنے اونچے پہاڑوں کے حوالے سے بھی مشہور ہے جن میں معروف ’الاشعر اور الاجرد‘ ہیں۔ الاشعر پہاڑ کا نام اس کے درختوں خاص طور پر جونیپر اور جنگلی زیتون کے درخت کثرت سے ہیں جبکہ الاجرد کا نام اس کے پودوں یا ہریالی کی می کی وجہ سے پڑا۔ یہ پہاڑ الفقرہ کے شمال مغرب میں واقع ہیں۔
الفقرہ کا علاقہ بارانی پانی سے کھجور اور مختلف اقسام کے اناج کی کاشت کے لیے مشہور ہے۔  شہد کی بہترین اقسام، زیتون اور کچھ پھلوں کی کاشت کے حوالے سے بھی جانا جاتا ہے۔ یہاں کے کسان اپنی فصلوں کے لیے بارش کے پانی پر انحصار کرتے ہیں۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: