Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بیرون ملک پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں اضافہ، سعودی عرب سرفہرست

ترسیلات زر میں سالانہ بنیادوں پر 44.4 فیصد اضافہ درج کیا گیا( فائل فوٹو: اے ایف پی)
سٹیٹ بینک آف پاکستان نے کہا ہے کہ ’جون 2024 کے دوران اوورسیز پاکستانیوں کی ترسیلات زر 3 ارب 20 کروڑ ڈالر رہیں‘۔ 
جون کے دوران ترسیلات زر میں سالانہ بنیادوں پر 44.4 فیصد اضافہ درج کیا گیا۔
بیان کے مطابق مجموعی طور پر مالی سال 2024 کے دوران 30.3 ارب ڈالر آئے۔ اس میں 10.7 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ مالی سال 2023 میں 27.3 ارب ڈالر پاکستان بھیجے گئے تھے۔
 جون 2024 میں سعودی عرب سے 808.6 ملین ڈالر، متحدہ عرب امارات سے 654.3 ملین ڈالر، برطانیہ سے 487.4 ملین ڈالر اور امریکہ سے 322.1 ملین ڈالر بھیجے گئے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل پاکستان کے مالی سال 24-2023 کے جاری کردہ اقتصادی سروے میں بتایا گیا تھا کہ رواں مالی سال کے دوران (جولائی تا مارچ) سمندر پار پاکستانیوں نے 23.8 ارب ڈالر کی ترسیلات زر پاکستان بھیجیں۔ گذشتہ سال کی نسبت ترسیلات زر میں 3.5 فیصد کا اضافہ ہوا۔
گذشتہ سال اس عرصے کے دوران سمندر پار پاکستانیوں نے 23 ارب ڈالر کی ترسیلات زر پاکستان بھیجیں تھیں جبکہ ملک میں 1.5 ارب ڈالر کی براہ راست سرمایہ کاری ہوئی۔

شیئر: