Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مکہ : عازمین کی رہائشی عمارتوں کے پرمٹ کے پہلے مرحلے کا آغاز

رہائشی عمارتوں کے معیار کی جانچ متعدد اداروں کی ٹیمیں کرتی ہیں (فوٹو، ایکس اکاونٹ)
عازمین حج کی رہائشی کمیٹی کی جانب سے مکہ مکرمہ میں  رہائشی عمارتوں کے پرمٹ کی درخواستیں وصول کرنے کا آغاز کردیا ہے۔ گزشتہ ہفتے مدینہ منورہ کی کمیٹی نے درخواستوں کی وصولی کا شیڈول جاری کیا تھا۔
عاجل نیوز کے مطابق حج 1446 ہجری کے لیے مکہ مکرمہ میں عازمین کی رہائشی عمارتوں کے لیے پرمٹ کےاجرا کا پہلا مرحلہ شروع کردیا ہے۔ رہائشی عمارتوں کے لیے پرمٹ ایسی عمارتوں کو جاری کیے جاتے ہیں جن میں مقررہ سہولتیں فراہم کی جاتی ہے۔
مقررہ معیار کے مطابق نہ ہونے کی صورت میں ان عمارتوں کے لیے پرمٹ جاری نہیں کیے جاتے ۔ عازمین کے رہائشی امور کی نگران کمیٹی کا کہنا ہے کہ وہ عمارت مالکان جو آئندہ برس کے لیے اپنی عمارتوں کو عازمین کی رہائش کے لیے مخصو ص کرنے کے خواہشمند ہیں انہیں چاہئے کہ وہ مطلوبہ معیار کا جائزہ لیں اور اپنی عمارتوں کو اس کے مطابق تیار کریں تاکہ پرمٹ کے حصول میں کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
دوسری جانب مکہ مکرمہ میونسپلٹی کا کہنا ہے کہ عازمین حج کو بہتر اور معیاری رہائشی سہولتوں کو یقینی بنانے کے لیے ہوٹلنگ سیکٹر کا معیار مقرر کیا گیا ہے جس کے مطابق ایسی عمارتوں کے لیے پرمٹ جاری کیے جاتے ہیں جو مقرر کردہ معیار کے مطابق ہوں۔
واضح رہے حجاج کی رہائش کےلیے مہیا کی جانے والی عمارتوں میں فراہم کردہ سہولتوں کا جائزہ وزارت حج ، بلدیہ ، شہری دفاع کے علاوہ دیگر اداروں کی ٹیمیں جائزہ لینے کے بعد انہیں این او سی جاری کرتی ہیں جس کے مطابق عمارتوں کے لیے پرمٹ جاری کیے جاتے ہیں۔

شیئر: