ولی عہد نے ریاض بلیوارڈ میں ’سپورٹس ٹاور‘ کے ڈیزائن کی منظوری دے دی
ولی عہد نے ریاض بلیوارڈ میں ’سپورٹس ٹاور‘ کے ڈیزائن کی منظوری دے دی
بدھ 10 جولائی 2024 17:48
سعودی دارالحکومت ریاض میں سپورٹس بولیوارڈ پروجیکٹ نے ’سپورٹس ٹاور‘ کے ڈیزائن کی منظوری دی ہے ایک بلند عمارت جس میں مختلف انڈور سپورٹس کے لیے کورٹس ہیں۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی سربراہی میں منصوبے کے ڈائریکٹرز نے اعلان کیا کہ’ انہوں نے سپورٹس ٹاور کے ڈیزائن کی منظوری دی ہے‘۔
سپورٹس بولیوارڈ ریاض کے ان چار منصوبوں میں سے ایک ہے جسے شاہ سلمان نے مارچ 2019 میں شروع کیا تھا یہ منصوبہ وژن 2030 کا ایک اہم جز ہے۔
سپورٹس بولیوارڈ پورے شہر میں 135 کلو میٹر تک پھیلا ہوا ہے۔ اس میں پیدل چلنے والوں کے لیے محفوظ، گرین ٹریک ہیں۔ اس میں پروفیشنل اورشوقیہ سائیکل چلانے والو ں کے لیے خصوصی ٹریک، گھڑ سواری کے راستے اور سپورٹس کی سرگرمیوں کے لیے مقرر مقامات شامل ہیں۔
اس منصوبے کا مقصد ریاض کے شہریوں کو ورزش اور مختلف سپورٹس سرگرمیوں میں شرکت کے ذریعے صحت مند طرز زندگی پر گزارنے کی ترغیب دینا ہے۔