Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض گلوبل سمپوزیم فار ریگولیٹرز 2025 کی میزبانی کرے گا

سعودی عرب کی نمائندگی کمیونیکیشنز سپیس اینڈ ٹیکنالوجی کمیشن کرتا ہے۔
انٹرنیشنل ٹیلی کمیونیکشن یونین(آئی ٹی یو) نے ریاض کو گلوبل سمپوزیم فار ریگولیٹرز 2025 کی میزبانی کے لیے منتخب کیا ہے۔
 آئی ٹی یو نے بدھ کو سمپوزیم کی میزبانی کے طور پر سعودی عرب کے انتخاب کا اعلان کیا۔
سعودی عرب کی نمائندگی کمیونیکیشنز سپیس اینڈ ٹیکنالوجی کمیشن ( سی ایس ٹی) کرتا ہے۔
سال 2000 میں اپنے آغاز کے بعد سے یہ ایونٹ دنیا بھر کے سینیئر عہدیداروں، پالیسی سازوں، ریگولیٹرز اور انڈسٹری کے پلیئرز کو ہدف بناتا ہے اور 193 سے زیادہ ممالک سے ریگولیٹری اتھارٹیز کے سربراہان اور نجی شعبے کے رہنماوں کو پالیسیوں اور ڈیجیٹل ضوابط سے متعلق پہلووں پر تبادلہ خیال کےلیے اکھٹا کرتا ہے۔
 اس ایونٹ کی میزبانی کےلیے مملکت کا انتخاب سعودی عرب کے فعال کردار اور آئی یو ٹی کے مقرر کردہ اہداف کے حصول میں بین الاقوامی اعتماد کی عکاسی کرتا ہے۔

شیئر: