Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شہزادہ فیصل بن فرحان ترک، سعودی تعلقات پر تبادلہ خیال کےلیے استنبول پہنچ گئے

اتاترک انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ترکیہ کے نائب وزیر خارجہ نے خیرمقدم کیا۔(فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان پیر کو سرکاری دورے پر استنبول پہنچ گئے۔
استنبول کے اتاترک انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ترکیہ کے نائب وزیر خارجہ نوت یلماز نے ان کا خیرمقدم کیا۔
ایس پی اے کے مطابق اس دورے کا مقدصد سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مضبدوط بنانا ہے۔

دورے کا مقدصد دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کو مضبدوط بنانا ہے۔(فوٹو: ایس پی اے)

سعودی وزیر خارجہ دورے کے دوران مشترکہ دلچسپی کے علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز سعودی  نائب وزیر برائے سیاسی امور ڈاکٹر سعود الساطی نے انقرہ میں ترکیہ کے نائب وزایر خارجہ نت یلماز سے ملاقات کی تھی۔
ملاقات کے دوران دونوں ملکوں کے درمیان دوطرفہ تعلقات، علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال اور مشترکہ مفادات کے امور کا جائزہ لیا گیا۔

شیئر: