Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی وزیر خارجہ کا ایک مرتبہ پھر غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ

سعودی وزیر حارجہ نے گلف ریسرچ میٹنگ سے وڈیو کانفرنس سے خطاب کیا (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے منگل کو غزہ میں فوری جنگ بندی اور انصاف، مساوات اور باہمی احترام کے اصولوں کے تحت بات چیت اور مذاکرات کے لیے نئے عزم پر زور دیا ہے۔
گلف ریسرچ میٹنگ 2024 سے وڈیو کانفرنس کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا ’غزہ میں جاری تشدد اور خونریزی تنازعات کی انسانی قیمت اور اس میں شامل تمام فریقوں کے حقوق اور وقار کو برقرار رکھنے والے پائیدار حل کی فوری ضرورت کا اعادہ کرتی ہے۔‘
ایس پی اے کے مطابق انہوں نے کہا کہ ’دنیا کو کشیدگی اور عدم استحکام کے وارننگ سائن پر توجہ دینی چاہیے جس سے خطے میں افراتفری پھیلنے کا خطرہ ہے۔‘
انہوں نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’ہم شراکت داری اور مکالمے کی تبدیلی کی طاقت پر یقین رکھنتے ہیں۔ مفاہمت اور یکجہتی کے پل تعمیر کرنا چاہتے ہیں جو سرحدوں اور تقسیم سے بالاتر ہیں۔‘

شیئر: