Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حائل میں ممنوعہ جانور رکھنے والا غیرملکی گرفتار

ممنوعہ جانوروں کو رکھنے پر 10 برس قید اور 30 ملین ریال جرمانہ ہے (فوٹو عاجل)
سعودی عرب میں ماحولیاتی تحفظ کے ادارے نے حائل میں سپیشل فورس فار انوائرمنٹل سیکیورٹی اور نیشنل سینٹر فار وائلڈ لائف ڈیولپمنٹ کے تعاون سے ایک پاکستانی کو گرفتار کرکے اس  کے قبضے سے 9  ممنوعہ اور نایاب جانوروں کو برآمد کرلیا ہے جوغیر قانونی طریقے سے نمائش کے لیے رکھے گئے تھے۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق سپیشل فورس  کا کہنا تھا کہ متعلقہ ادارے  کی ٹیم نے  جانوروں کو نیشنل سینٹر فار وائلڈ لائف ڈیولپمنٹ کے حوالے کردیا ہے۔
سپیشل فورس فار انوائرمنٹل سیکیورٹی کا کہنا ہے کہ جنگلی حیات کو غیر قانونی  طریقے سے رکھنے کی سزا 10 سال قید اور 30 ملین ریال تک کا جرمانہ ہے۔ دونوں میں سے کسی ایک سزا پر بھی اکتفا کیا جاسکتا ہے۔
سپیشل فورس کا کہنا ہے کہ مکہ مکرمہ، ریاض اور الشرقیہ میں 911 پر ماحولیات یا جنگلی حیات کے حوالے سے رپورٹ دی جاسکتی ہے جبکہ مملکت کے دیگر علاقوں کے لیے 999 اور 996 نمبر پر رپورٹ  کرائی جاسکتی ہے۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: