Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی ولی عہد سے فرانسیسی صدر کا رابطہ، غزہ و یوکرین معاملے پر گفتگو

اس موقع پر دوطرفہ تعلقات اور موجودہ تعاون کا جائزہ لیا گیا۔ (فوٹو عاجل)
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود اور فرانس کے صدر ایمانول میکرن میں آج ٹیلیفون پر رابطہ ہوا۔
سعودی خبررساں ادارے ’ایس پی اے‘ کے مطابق اس موقع پر دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور موجودہ تعاون کا جائزہ لیا گیا۔
ٹیلی فونک رابطے میں علاقائی اور بین الاقوامی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔
غزہ کی صورتحال اور اس حوالے سے تازہ پیشرفت، روس، یوکرین بحران اور اس سلسلے میں سلامتی  و استحکام کے حصول کے لیے کی جانے والی کوششوں پر گفتگو ہوئی۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: