منشیات کے سعودی اور پاکستانی اسمگلرز کو سزائے موت
جمعرات 18 جولائی 2024 18:20
مملکت میں منشیات اسمگل کرنے پرکڑی سزا مقرر ہے(فوٹو، ایکس اکاونٹ)
وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ منشیات اسمگلنگ میں ملوث سعودی اور پاکستانی کی موت کی سزا پرعمل درآمد کردیا گیا۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق وزارت داخلہ کی جانب سے جاری تفصیلی بیان میں کہا گیا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکاروں نے پاکستانی شہری شفیع اللہ شاہ زمان کے قبضے سے ہیروئن برآمد کی جسے وہ مملکت اسمگل کرنے کی کوشش کررہا تھا۔
ملزم کو تمام ثبوت کے ساتھ عدالت میں پیش کیا گیا۔ عدالت نے شواہد اور اقبالی بیان کی روشنی میں سزائے موت کا حکم سنا دیا۔ وزارت داخلہ نے بروز جمعرات 18 جولائی 2024 کو سزا پرعمل درآمد کردیا۔
دوسری جانب سعودی شہری عمار بن احمد الخالدی کو بڑی مقدار میں نشہ آور گولیاں اسمگل کرتے ہوئے کرتے ہوئے حراست میں لیا گیا تھا ۔
عدالت نے ملزم کے اقبالی بیان اور شواہد کی روشنی میں سزائے موت کا حکم دے دیا۔ وزارت داخلہ نے جمعرات 18 جولائی کو مکہ ریجن میں سزائے موت پرعمل درآمد کردیا۔
واضح رہے مملکت میں منشیات کی اسمگلنگ پرکڑی سزا مقرر ہے ۔ وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ معاشرے میں نشہ پھیلانے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جاتا ہے۔