Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دہشتگردی میں ملوث سعودی شہری کو سزائے موت

سیکیورٹی اہلکاروں کو نشانہ بنانے اور دیگر دہشتگردی کی کارروائیوں میں ملوث تھا(فوٹو، ایکس)
وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ مشرقی ریجن میں سعودی شہری محمد بن عبداللہ بن عبدالجبار کی سزائے موت پر عمل درآمد کردیا گیا۔
سعودی خبررساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکاروں نے دہشتگردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث سعودی شہری کو حراست میں لیا جس پر الزام تھا کہ اس نے سیکیورٹی چیک پوسٹ پر حملہ کیا اور سیکیورٹی اہلکاروں کی نقل و حرکت کے بارے میں دہشتگرد گروہ کو اطلاعات فراہم کیں جس کے نتیجے میں تین اہلکاروں کو نقصان پہنچا۔
وزارت داخلے کی جانب سے جاری بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ دہشتگردی کی کارروائیوں میں مطلوب شہری کو قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں نے حراست میں لے کراسے عدالت کے سامنے پیش کیا جہاں جرائم ثابت ہونے پر اسے سزائے موت کا حکم سنا دیا گیا تھا۔
ابتدائی عدالت کی جانب سے صادر ہونے والے حکم کے خلاف اپیل کورٹ سے رجوع کیا گیا مگر جرم کی سنگین نوعیت کو دیکھتے ہوئے اپیل کورٹ نے بھی سابق عدالت کے فیصلے کو بحال کردیا جس پروزارت داخلہ نے بدھ کے روز مشرقی ریجن میں سزائے موت پر عمل درآمد کردیا۔

شیئر: