Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’العلا‘ مشرق وسطی کا بہترین سیاحتی مقام قرار

’ڈیسٹینیشن انٹرنیشنل‘ کے ادارے نے بہترین سیاحتی مقام قرار دیا (فوٹو، ایس پی اے)
العلا کو ڈیسٹینیشن انٹرنیشنل نے مشرق وسطی کے سیاحتی مقامات میں سرفہرست قرار دے دیا ہے۔ العلا کو عالمی سیاحتی مرکز کی جانب سے مثالی مقام قرار دینے کے لیے وہاں فراہم کی جانے والی سہولیات اور مختلف امور کا باریک بینی سے جائزہ لیا گیا ۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق ’ڈیسٹینیشن انٹرنیشنل ‘ ادارے کا صدر مقام امریکہ میں ہے۔ ادارے میں العلا کو گزشتہ برس رجسٹرکیا گیا تھا جس کے بعد العلا میں فراہم کی جانے والی سہولتوں کا ایک برس تک جائزہ لیا گیا بعدازاں اسے مشرق وسطی کے سیاحتی مقامات میں سب سے اعلی قرار دیا گیا۔
العلا رائل کمیشن میں سیاحتی سیکٹر کے صدر فلیپ جونز کا کہنا ہے کہ ’ڈیسٹینیشن مارکیٹنگ ایکریڈیشن پروگرام کو مکمل کرنا العلا کےلیے ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگا ، ہماری کوشش ہے کہ العلا کو سیاحتی صنعت میں مزید بہتر مقام ملے۔ یہاں بہترین ماحولیاتی سسٹم کو فروغ دینے کےلیے کام کررہے ہیں‘۔

بہترین سیاحتی مقام کے حوالے سے العلا کو متعدد ایوارڈ دیئے جا چکے ہیں(فوٹو، ایس پی اے)

واضح رہے رواں برس مئی میں ہونے والے عالمی سفری مقابلہ برائے مشرق وسطی میں العلا کو مسلسل دوسری بار مشرق وسطی کے لیے بہترین سیاحتی و ثقافتی منصوبے کا انعام دیا گیا تھا جبکہ رواں برس 2024 کے لیے بہترین پروگرامز اور نمائش کے حوالے سے بھی مثالی مقام کا انعام العلا کے نام کیا جا چکا ہے۔
علاوہ ازیں رائل کمیشن العلا گورنریٹ کو یورپی کوالٹی فاؤنڈیشن کی جانب سے بہترین تنظیمی امور کے لیے 5 سٹار ایوارڈ اور مشرق وسطی فیسیلٹیز مینجمنٹ ایسوسی ایشن کی جانب سے ایکسی لینس ایوارڈ دیا گیا تھا۔

شیئر: