Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ڈاکٹر سمیرہ عزیز پر بالی وڈ میں بائیوگرافیکل فلم بنانے کی تیاری

فلم میں سمیرا عزیز کی زندگی میں پیش آنے والے بعض حقیقی لمحات بھی شامل ہیں ۔
سعودی میڈیا سے تعلق رکھنے والی ڈاکٹر سمیرہ عزیز کا کہنا ہے کہ ان کی زندگی کے حالات پر بالی وڈ کے ڈائریکٹر شاد علی نے فلم بنانے کی تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔
 اردونیوز کو ارسال کی گئی پریس ریلیز کے مطابق بالی وڈ کے معروف فلم ڈائریکٹر شاد علی اور پروڈیوسر’انکورنگم‘ نے بائیو فلم کے منصوبے کے حوالے سے کہا ہے کہ ’ڈاکٹر سمیرہ عزیز کی زندگی میں پیش آنے والے بعض اہم واقعات کی فلم نبدی شروع کردی گئی ہے جس میں وہ لمحات بھی ہیں جب انہیں ڈاکٹریٹ کی ڈگری ملی تھی یہ حقیقی لمحات بھی فلم کا حصہ ہوں گے۔‘

بالی وڈ کے ڈائریکٹر شاد علی کا کہنا تھا کہ اس فلم کا بڑا حصہ سعودی عرب میں فلمایا جائے گا(فوٹو، سمیرہ عزیز)

 سمیرہ عزیز نے سعودی ریسریچ اینڈ میڈیا گروپ کے اخبار ’ اردونیوز‘ سے اپنی صحافتی  زندگی  کا آغاز کیا تھا۔ وہ انگریزی اخبار’ سعودی گزٹ‘ سے بھی منسلک رہیں۔ سعودی میڈیا میں غیر ملکی زبانوں میں عالمی سطح پر مملکت کے امیج  کو بہتر بنانے کے لیے  اہم کردار ادا کرتی رہیں۔
بالی وڈ کے ڈائریکٹر شاد علی کا کہنا تھا کہ اس فلم کا بڑا حصہ سعودی عرب میں فلمایا جائے گا تاکہ اس میں مملکت کے دلکش مقامات اور اس کے وہاں کے ماحول کی حقیقی عکاسی کی جاسکے۔
دوسری جانب پروڈیوسر’ انکورنگم‘ کا کہنا تھا کہ اس فلم میں مملکت کے ویژن 2030 پر بھی روشنی ڈالی گئی ہے، جس نے عالمی سطح پر سعودی عرب کے امیج کو اجاگرکرنے اور سعودی خواتین کی زندگیوں کو تبدیل کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

سمیرا عزیز نے ’اردونیوز‘ سے اپنی صحافتی زندگی کا آغاز کیا(فوٹو، ایکس )

ان کا کہنا ہے کہ یہ سوانحی فلم سنسنی خیز، ایکشن سے بھرپور اور ایک متاثر کن حقیقت پر مبنی ہے، جس میں دکھایا جائے گا کہ کس طرح  سمیرا عزیز نے اپنے اطراف کے ناسازگار حالات کے باوجود صبر وسکون کے ساتھ اپنا سفر جاری رکھا۔ اس کہانی میں نئی نسل کے لیے امید کی کرن ہے،جو یہ ثابت کرتی ہے کہ اگر ایک لڑکی یہ سب کر سکتی ہے، تو دوسرے کیوں نہیں؟
ڈاکٹر سمیرہ عزیز کا کہنا تھا کہ ’ شاد علی اور انکورنگم نے مجھے یہ مشورہ دیا کہ مجھے اپنی زندگی کی کہانی ضرور شئیر کرنی چاہیے کیونکہ یہ دنیا بھر کے لاکھوں افراد کے لیے ایک تحریک کا کام کرے گی۔‘

 سمیرہ عزیز کے مطابق ’فلم ڈائریکٹر شاد علی نے مشورہ دیا کہ مجھے اپنی زندگی کی کہانی ضرور شیئر کرنی چاہیے‘ 

ان کا مزید کہنا تھا کہ ’میرا خیال ہے کہ حالیہ بائیوپک فلموں کی مقبولیت یہ ثابت بھی کرتی ہے کہ سنیما کے شائقین ایسی متاثرکن حقیقی کہانیوں کے خواہش مند ہیں جن سے حوصلے، عزم اور ترقی کا سبق ملتا ہے۔

شیئر: