Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قومی کرکٹ ٹیم کو پارلیمنٹ کے دورے کی دعوت

اسلام آباد...چیئرمین سینیٹ رضاربانی نے آئی سی سی چیئمپینز ٹرافی کی فاتح پاکستان کرکٹ ٹیم کو پارلیمنٹ ہاوس مدعو کرلیا۔چیئرمین پی سی بی شہریار خان کے نام لکھے گئے خط میں چیئرمین سینیٹ نے قومی کرکٹ ٹیم کو ہند کو ہرا کر چیمپئنز ٹرافی جیتنے پر مبارکباد دی اورکہا کہ سینیٹ نے پاکستان کرکٹ ٹیم کو پارلیمنٹ ہاوس مدعو کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ خط میں مزید کہا گیا کہ سینیٹ کا آئندہ اجلاس جو 10جولائی سے 21جولائی کو شیڈول ہے کے دوران قومی ٹیم پارلیمنٹ ہاوس کا دورہ کرسکتی ہے۔ کرکٹ ٹیم سینیٹ کا اجلاس دیکھے گی اور استقبالیہ میں شرکت کرے گی۔جس میں اراکان پارلیمنٹ ، سفرا اور سول سوسائٹی کے نمائندے شریک ہوں گے۔

 

شیئر: