پیرس اولمپکس: سوئمنگ کے مقابلے میں سعودی تیراک مشاعل العاید کی نمایاں پوزیشن
پیرس اولمپکس میں یہ مشاعل العاید کے کیریئر کے آغاز کے لیے ایک اہم موقع ہے۔ (فوٹو: سعودی اولمپک)
پیرس اولمپکس 2024 میں سعودی تیراک مشاعل العاید نے خواتین کی 200 میٹر کی فری سٹائل ہِیٹس میں چٹھی پوزیشن حاصل کی ہے۔
عرب نیوز کے مطابق اتوار کو 200 میٹر کی فری سٹائل ہِیٹس میں 17 برس کی مشاعل العاید کی ٹائمنگ دو منٹ 19 اعشاریہ 61 سیکنڈ رہی۔
پیرس اولمپکس میں یہ ان کے کیریئر کے آغاز کے لیے ایک اہم موقع ہے۔
ان کی کارکردگی نے بین الاقوامی سطح پر کھیلوں کے مقابلے میں سعودی خواتین کی موجودگی کو نمایاں کیا ہے۔
اس کے علاوہ سعودی عرب کی سوئمنگ ٹیم میں سب سے کم عمر 16 برس کے زاید السراج بھی ہیں جو مملکت کی نمائندگی کر رہے ہیں۔
دونوں تیراکوں نے بین الاقوامی سطح پر کھیلوں کے میدان میں سعودی عرب کی موجودگی اور صلاحیت کو اجاگر کیا ہے۔