Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گورنر تبوک سے انڈین سفیر کی ملاقات

انڈین سفیر نے گورنر تبوک کو یادگاری تحفہ بھی پیش کیا۔ (فوٹو ایس پی اے)
گورنر تبوک شہزادہ فھد بن سلطان بن عبدالعزیز سے منگل کو مملکت میں متعین انڈین سفیر ڈاکٹر سہیل اعجاز خان نے ملاقات کی۔
سعودی خبررساں ادارے ’ایس پی اے‘ کے مطابق گورنر تبوک نے اپنے دفتر میں انڈین سفیر اور ہمراہ وفد کا استقبال کیا۔
اس موقع پر دوستانہ ماحول میں گفتگو ہوئی اور مشترکہ دلچسپی کے مختلف موضوعات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
انڈین سفیر نے اس موقع پر گورنر تبوک کا شاندار استقبال کرنے پر شکریہ ادا کیا اور تبوک میں مختلف شعبوں میں ہونے والی ترقی کی تعریف کی۔
آخر میں انڈین سفیر نے گورنر تبوک کو یادگاری تحفہ بھی پیش کیا۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: