رواں برس کی دوسری سہ ماہی میں آمدنی 353 ارب اور خسارہ 15 ارب ریال رہا
دوسری سہ ماہی میں پیٹرول کے ماسوا آمدنی 213 ارب ریال رہی (فوٹو، ایکس اکاونٹ)
سعودی وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ رواں مالی سال کی دوسری سہ ماہی میں خسارہ 15.3 ارب رہا جبکہ آمدنی 353.6 ارب اور آخراجات 369 ارب ریال رہے ۔
اخبار 24 کے مطابق وزارت خزانہ کا مزید کہنا تھا کہ رواں برس کی دوسری سہ ماہی میں پیٹرول کے ماسوا آمدنی 213 ارب ریال رہی جو کہ گزشتہ برس ان ہی دنوں کے مقابلے میں 18 فیصد زیادہ ہے۔
بجٹ کے اعداد وشمار کے مطابق گزشتہ برس ان ہی دنوں کے مقابلے میں رواں برس کی دوسری سہ ماہی میں سامان اور سروسز پر ٹیکس آمدنی میں بھی 6 فیصد اضافہ ریکاڈ کیا گیا جو کہ 70.1 ارب ریال ہے۔
آمدنی اور کیپٹل منافع پر ٹیکس 12.5 بلین ریال تھا جبکہ تجارتی اور وبین الاقوامی لین دین پرٹیکس 5.4 بلین ریال رہا جس میں سالانہ بنیادوں پر 4 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
رواں برس 2024 کی پہلی ششماہی میں آمدنی 647 بلین ریال جبکہ اخراجات 674.7 بلین ریال رہے اس طرح خسارہ 27.7 بلین ریال رہا ۔
پیٹرولیم مصنوعات کے حوالے سے رواں برس کی پہلی ششماہی میں آمدنی 395 ارب ریال رہی جو کہ گزشتہ برس کے مقابلے میں 10 فیصد زیادہ ہے جبکہ غیرپیٹرول کے آمدنی میں گزشتہ برس کی ششماہی کے مقابلے میں 6 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
خیال رہے سعودی وزارت خزانہ نے رواں برس کے بجٹ میں اخراجات کا تخمینہ 1172 ارب جبکہ جبکہ خسارہ 79 ارب ریال لگایا تھا۔