Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان قونصلیٹ دبئی کی کمیونٹی کے اعزاز میں تقریب

دبئی ( عمران خان یوسفزئی )دبئی میں پاکستانی قونصلیٹ نے کاروباری شخصیات اور کمیونٹی کے سرکردہ افراد کے اعزاز میں افطار ڈنر کا اہتمام کیا۔تقریب میں پاکستان سوشل سینٹر شارجہ کے صدر چوہدری خالد اورمسلم لیگ ن دبئی کے رہنما وحید پال سمیت دیگر سیاسی اور کاروباری شخصیات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔تقریب کے شرکاءنے قونصل جنرل کو سراہتے ہوئے کہا کہ قونصلیٹ کے باہر پرائیویٹ ہوٹلزمیں افطاری منعقد کرنا انتہائی احسن اقدام ہے۔ یادرہے ایک طرف سفیر پاکستان واضح کر چکے ہیں کے فنڈنگ کی کمی کے باعث پاکستانی اسکولز مسائل کا شکار ہیں تو دسری طرف پرائیوٹ ہوٹل میں کمیونٹی کے چنیدہ افراد کے اعزاز میں افطارڈنر کی تقریب منعقد کرنا کئی سوالات کو جنم دے رہی ہے۔
 
 
 
 
 
 
 

شیئر: