امارات: ایکسپائر اقامہ ہولڈرز کے لیے 2 ماہ کی رعایت
رعایتی مدت آئندہ ماہ سے شروع ہوگی۔ (فوٹو گلف نیوز)
متحدہ عرب امارات میں وفاقی اتھارٹی برائے شناخت، شہریت، کسٹمز اور پورٹس سیکیورٹی نے جمعرات کو کہا ہے کہ جن غیرملکیوں کے اقامے کی مدت ختم ہوچکی ہے یعنی وہ ایکسپائر ہوچکے ہیں۔ انہیں 2 ماہ کی رعایت دی جارہی ہے۔
الامارات الیوم کے مطابق وفاقی اتھارٹی برائے شناخت و شہریت کے اعلان کے مطابق وہ غیرملکی جو امارات میں قیام پذیر ہیں اور ان کا اقامہ ختم ہوچکا ہے تو وہ آئندہ ماہ یکم ستمبر سے دو ماہ کے اندر بغیر کسی جرمانے کے اقامے میں توسیع کراسکتے ہیں یا ملک سے جاسکتے ہیں۔
اتھارٹی نے کہا ہے کہ یہاں رہنے والے غیرملکیوں کو اپنی شناختی دستاویز درست کرانے اور تجدید کے لیے دو ماہ کی رعایت دی جا رہی ہے رعایتی مدت کا آغاز یکم ستمبر سے ہوگا۔ اس مدت کے دوران اگر کسی کا اقامہ ایکسپائر ہوچکا ہے تو وہ بغیر کسی جرمانے اور پریشانی کے اپنے اقامے تجدید کراسکتا ہے یا اگر ملک سے جانا چاہے تو بھی روانہ ہوسکتا ہے۔
امارات کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز یو اے ای“ گروپ جوائن کریں