Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات میں غیرملکیوں کے لیے 8 اقسام کے اقامے کون سے ہیں؟

اقامہ ایک، تین، پانچ اور دس سال کے لیے اقامہ جاری کیا جاتا ہے (فوٹو: امارات الیوم)
امارات میں غیرملکیوں کے رہائشی پرمٹس کے ذمہ دار ادارے کا کہنا ہے کہ ریاست میں غیرملکیوں کے آنے کے لیے انٹری پرمٹ ہونا ضروری ہے۔
امارات میں امیگریشن ہونے کے بعد ان کے ویزے کے مطابق اقامہ جاری کیا جاتا ہے جو مختلف نوعیت کا ہوتا ہے۔
امارات الیوم کے مطابق غیرملکیوں کےلیے 8 اقسام کے اقامے ہیں جن میں گولڈن اقامہ، ورک اقامہ، آن لائن ورک اقامہ، بلیو اقامہ ویزا، ریٹائرڈ ملازمین کا اقامہ، بزنس قائم کرنے کا اقامہ، سٹوڈنٹ اقامہ اور فیملی ویزا شامل ہیں۔
امارات میں اقامہ کی مدت جدا ہوتی ہے جن میں ایک، تین، پانچ اور دس سال کے لیے اقامہ جاری کیا جاتا ہے جو ویزے کے اعتبار سے ہوتی ہے۔
سربراہ خانہ کا اقامہ ختم ہونے پر ان کی زیر کفالت اہل خانہ کا اقامہ بھی ایکسپائرڈ ہوجاتا ہے جبکہ غیرملکی کے مسلسل 180 دن ملک سے باہر رہنے کی صورت میں بھی اقامہ کینسل ہوجاتا ہے جبکہ گولڈن اقامہ ہولڈر مسلسل باہر رہنے کی شرط سے مستثنٰی ہوتے ہیں۔

شیئر: