Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ناروے کپ، پاکستان سٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم جرمنی کو ہرا کر سیمی فائنل میں پہنچ گئی

قومی سٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم آج رات سیمی فائنل میں مقابلہ کرے گی۔ فوٹو: بشکریہ میدان
ناروے کپ میں پاکستان کی سٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم نے جرمنی کو 3-2 سے شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔
جمعے کو جرمنی کے خلاف کوارٹر فائنل کے میچ میں قومی سٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم نے آخری منٹ میں گول کر کے میچ جیت لیا۔
قومی سٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم نے میچ کے پہلے ہاف میں ایک گول سکور کیا جبکہ دوسرے ہاف میں 2 گول سکور کر کے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔
قومی سٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم کی جانب سے محمد کاشف نے 2 اور محمد جنید نے ایک گول سکور کیا۔
قومی سٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم آج رات سیمی فائنل میں مقابلہ کرے گی۔
جمعرات کو پری کوارٹر فائنل میچ میں قومی ٹیم نے ناروے کے سٹرنڈیم کلب کو 3-1 سے شکست دے کر کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا تھا۔
ناروے کپ میں پاکستان سٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم کوارٹر فائنل میں کامیابی کے بعد سیمی فائنل میں پہنچ گئی ہے۔
قومی سٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم کی جانب سے عبیداللہ، محمد کاشف، محمد عیسیٰ نے ایک ایک گول سکور کیا۔
اس سے قبل پلے آف مرحلے میں پاکستانی سٹریٹ چائلڈ ٹیم نے ناروے کے شارلٹن لنڈ کلب کو صفر کے مقابلے میں پانچ گول سے شکست دی تھی۔
یاد رہے کہ قومی ٹیم 2023 میں ایونٹ کی ناقابل شکست ٹیم تھی۔

شیئر: