ناروے کپ میں پاکستان سٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم کوارٹر فائنل میں پہنچ گئی
پاکستانی ٹیم پری کوارٹر فائنل مرحلے کا میچ آج کھیلے گی۔ (فوٹو: میدان)
ناروے کپ میں پاکستان سٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم پری کوارٹر فائنل میں کامیابی کے بعد کوارٹر فائنل میں پہنچ گئی۔
پری کوارٹر فائنل میچ میں قومی سٹریٹ چائلڈ فٹبال نے ناروے کے سٹرنڈیم کلب کو 3-1 سے شکست دے دی۔
قومی سٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم کی جانب سے عبیداللہ، محمد کاشف، محمد عیسیٰ نے ایک ایک گول سکور کیا۔
قومی سٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم جمعے کو اپنا کواٹر فائنل میچ جرمنی کے خلاف کھیلے گی۔
اس سے قبل پلے آف مرحلے میں پاکستانی سٹریٹ چائلڈ ٹیم نے ناروے کے شارلٹن لنڈ کلب کو صفر کے مقابلے میں پانچ گول سے شکست دی تھی۔
پاکستانی ٹیم نے میچ کے پہلے ہاف میں ایک گول کیا۔
دوسرے ہاف میں پاکستان سٹریٹ چائلڈ ٹیم نے چار گول کر کے میچ اپنے نام کر لیا۔
پاکستان سٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم کی جانب سے کاشف نے دو، عبیداللہ، اویس اور محمد عیسیٰ نے ایک ایک گول سکور کیا۔
خیال رہے کہ اس ٹورنامنٹ میں پاکستانی سٹریٹ چائلڈ ٹیم ابھی تک ناقابلِ شکست ہے۔
پاکستانی ٹیم نے اس سے قبل ناروے کے وارڈینیسٹ کلب کو صفر کے مقابلے میں پانچ گول سے ہرایا تھا۔
پاکستانی سٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم ناروے کپ 2023 میں رنر اپ رہی تھی۔
اسی طرح پاکستانی ٹیم قطر میں کھیلے گئے سٹریٹ چائلڈ فٹبال ورلڈ کپ میں بھی رنر اپ رہی۔
پاکستانی ٹیم ناروے کپ 2015 اور 2016 میں تیسری پوزیشن پر رہی تھی۔