Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شہزادہ محمد بن نایف نے ولی عہد کی بیعت کرلی، وڈیووائرل

مکہ مکرمہ: شہزادہ محمد بن نایف نے ولی عہد ووزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان کی بیعت کرلی۔ سوشل میڈیا میں جاری ہونے والی وڈیو میں دکھایا گیا کہ شاہی فرمان جاری ہونے کے بعد شہزادہ محمد بن نایف نے مکہ مکرمہ کے قصر الصفا میں ولی عہد شہزادہ بن سلمان کی بیعت کی۔ شہزادہ محمد بن نایف نے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے کہا کہ ہم کتاب اللہ اور سنت رسول پر عمل کرتے ہوئے آپ کی بیعت کرتے ہیں۔ اللہ تعالی آپ کی مدد فرمائے اور ہم اب آرام کریں گے۔ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہم آپ کے مشوروں کے ہمیشہ محتاج رہیں گے۔ 
 
 
 
 
 
 
 

شیئر: