Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مدینہ بک فیئر: وزیٹرز میں قرآن پاک کے ہزاروں نسخے تقسیم

بک فیئر میں وزارت کی نمائندگی کنگ فہد قرآن کمپلکس نے کی۔(فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزارت اسلامی امور، دعوت ورہنمائی نے مدینہ بک فیئر 2024 میں آنے والے وزیٹرز میں قرآن پاک کے چار ہزار 200 نسخے تقسیم کیے ہیں۔
مدینہ بک فیئر میں وزارت کی نمائندگی کنگ فہد قرآن کمپلکس نے کی۔
بک فیئر لٹریچر، پبلشنگ، ٹرانسلیشن اتھارٹی کے زیراہتمام منعقد کیاجا رہا ہے جو 5 اگست تک جاری رہے گا۔

 قرآن پاک کے دس ہزار نسخے  وزیٹرز میں تقسیم کے لیے رکھے ہیں۔(فوٹو: ایس پی اے)

ایس پی اے کے مطابق بک فیئر میں وزارت اسلامی امور کے پویلین میں قرآن پاک کے نسخے نمائش کے لیے رکھے گئے جس میں 77 سے زیادہ بین الاقوامی زبانوں میں ترجمے کے ساتھ قرآن پاک کی طباعت کے مراحل سے آگاہ کیا گیا۔
یہ نمائش دنیا بھر کے مسلمانوں تک قرآن پاک کے تحفظ اور اس کی ترویج کے لیے سعودی عرب کے عزم کی عکاسی کرتی ہے۔
وزارت نے مدینہ بک فیئر کے دوران قرآن پاک کے دس ہزار نسخے وزیٹرز میں تقسیم کے لیے رکھے ہیں۔

شیئر: