Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جولائی کے دوران 34 ہزار سعودی لیبر مارکیٹ میں داخل ہوئے

پرائیویٹ سیکٹر میں سعودی کارکنوں کی تعداد 2.3 ملین تک پہنچ گئی۔(فائل فوٹو: عرب نیوز)
سعودی نیشنل لیبر سینٹر کی ایک رپورٹ کے مطابق’ جولائی کے دوران 34 ہزار 600 سعودی شہری لیبر مارکیٹ میں داخل ہوئے‘۔
پرائیویٹ سیکٹر میں سعودی کارکنوں کی تعداد بڑھ کر 2.3 ملین تک پہنچ گئی۔
اخبار 24 کے مطابق رپورٹ میں کہا گیا کہ’ پرائیویٹ سیکٹر میں کام کرنے والے شہریوں اور غیرملکیوں کی تعداد 11.4 ملین تک پہنچ گئی، جون کے مقابلے میں 64 ہزار کا اضافہ دیکھا گیا ہے‘۔
جولائی کے دوران پرائیویٹ سیکٹر میں کام کرنے والے سعودی شہریوں کی تعداد 2.3 ملین رہی جس میں 1.3 ملین مرد اور 9 لاکھ 56 ہزار خواتین شامل ہیں۔
جبکہ مقیمین کی تعداد 9 ملین پہنچ گئی جس میں 8.7  ملین مرد اور 383 خواتین شامل ہیں۔
نیشنل لیبر آبزرویٹری پرائیویٹ سیکٹر میں سعودی لیبر مارکیٹ کا جائزہ لیتی ہے۔

شیئر: