Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب اور فلپائن کا لیبر مارکیٹ سیکٹر میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال

ملاقات میں مشترکہ دلچسپی کے کئی امور کا بھی جائزہ لیا گیا (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزیر افرادی قوت اور سماجی بہبود انجینیئر احمد بن سلمان الراجعی نے پیر کو ریاض میں فلپائن کے وزیر برائے مائیگرینٹس ورکرز لیو کیڈک سے ملاقات کی۔
ایس پی اے کے مطابق ملاقات میں لیبر مارکیٹ کے شعبے میں تعاون کو بڑھانے کی کوششوں کے ایک حصے کے طور پر دونوں ملکوں کے درمیان دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔
دونوں وزرا نے مشترکہ دلچسپی کے کئی امور کا بھی جائزہ لیا گیا۔

فلپائنی وزیر کو لیبرمارکیٹ کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی گئی ( فوٹو: ایس پی اے)

انجینیئر احمد بن سلمان الراجعی نے فلپائنی وزیر کو انٹرنیشنل لیبر مارکیٹ کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی جس کی میزبانی سعودی عرب جنوری 2025 کو ریاض میں کرے گا۔
یہ ملاقات وزارت کے منصوبوں، مقامی اور بین الاقوامی سطح پر اس کے سٹریٹجک تعلقات اور شراکت داری کو فروغ دینے کے لیے جاری کوششوں کے فریم ورک کے اندر آتی ہے۔

شیئر: