سعودی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ’ منگل کو مکہ مکرمہ ریجن میں خاتون کے قتل میں ملوث سعودی شہری کے سزائے موت کے فیصلے پرعملدرآمد کیا گیا ہے‘۔
اخبار24 نے وزارت کے بیان کے حوالے سے بتایا ’سعودی شہری ماھر بن خالد بن محمد البغولی العمری نے ایک خاتون فاطمہ بنت عابد بن محسن العمری کو ایک ویران جگہ پر قید کرکے بھوکا رکھا جس سے وہ ہلاک ہوگئی‘۔
سیکورٹی فورسز نے ملزم کو گرفتار کرکے عدالت کے حوالے کیا، جرم ثابت ہونے پر سزائے موت کا حکم دیا گیا۔
ایپل کورٹ اور سپریم کورٹ نے فیصلہ برقرار رکھا۔ ایوان شاہی سے حکم جاری ہونے پر سزائے موت پر عملدرآمد کیا گیا۔