سعودی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ اتوار کو ریاض میں سعودی شہری کی سزائے موت کے فیصلے پر عملدرآمد کیا گیا ہے۔
اخبار 24 نے وزارت سے جاری بیان کے حوالے سے بتایا سعودی شہری راشد بن عبداللہ الدوسری نے اپنے ہم وطن عبدالعزیز بن محمد بن عبدالعزیز کو جھگڑے کے دوران دانستہ گاڑی کی ٹکر سے ہلاک کردیا تھا۔
سیکورٹی حکام نے ملزم کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا جہاں جرم ثابت ہونے پر سزائے موت سنائی گئی۔
عدالتی فیصلے کو اپیل کورٹ اور سپریم کورٹ نے بھی برقرار رکھا۔