Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی وزیر سے ایران، ترکیہ اردن اور دیگر ملکوں کے وزرائے خارجہ کی ملاقات

او آئی سی کی ایگزیکٹیو کمیٹی کے اجلاس کے موقع پر ملاقاتیں ہوئیں ( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی نائب وزیر خارجہ انجینیئر ولید بن عبدالکریم الخریجی سے بدھ کو جدہ میں او آئی سی کی ایگزیکٹیو کمیٹی کے غیرمعمولی اجلاس کے موقع پر اردن، ایران، ترکیہ اور دیگر ملکوں کے وزرائے خارجہ نے ملاقات کی ہے۔
ایس پی اے کے مطابق اردنی وزیر خارجہ ایمن الصفدی سے ملاقات میں دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کا جائزہ، بین الاقوامی، علاقائی صورتحال اور مشترکہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
جمہوریہ گیمبیا کے وزیر خارجہ اور مصری نائب وزیر خارجہ ابوبکر محمد حنفی سے ملاقات میں دونوں برادر ملکوں کے درمیان دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے کے طریقوں کا جائزہ لینے کے علاوہ مشترکہ دلچسپی کی بین الاقوامی اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ایران کے وزیر خارجہ علی باقری کنی اور ترکیہ کے نائب وزیر خارجہ ڈاکٹرنوح یلماز سے ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کا جائزہ، علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔
اس موقع پر وزارت خارجہ مکہ مکرمہ ریجن کے ڈائریکٹر جنرل مازن الحملی بھی موجود تھے۔

شیئر: