بادشاہ یا ولی عہد کی غیر موجودگی میں بھی سعودی کابینہ کا اجلاس ہو سکتا ہے: شاہی فرمان جاری
کابینہ کے فیصلوں پر دستخط چیئرمین کے ہوں گے۔ (فوٹو ایس پی اے)
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے ایک شاہی فرمان جاری کیا ہے جس کے تحت کابینہ کا اجلاس بلانے کی اجازت دی گئی ہے چاہے شاہ سلمان بن عبدالعزیز یا ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اس کی صدارت نہ کریں۔
سعودی خبررساں ادارے ’ایس پی اے‘ کے مطابق شاہ، ولی عہد یا ان کے نائبین کی غیر موجودگی میں کابینہ کی صدارت کابینہ کا سب سے بڑا رکن کرے گا جو بانی مملکت شاہ عبدالعزیز بن عبدالرحمن الفیصل آل سعود کی اولاد ہے۔
شاہی فرمان میں مزید کہا گیا ہے کہ اجلاس کے دوران جاری ہونے والے کابینہ کے فیصلوں پر چیئرمین کے دستخط ہوں گے۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں